اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میچ فکسر کو معافی نہیں لٹکادینا چاہیے، جاوید میانداد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے  لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ملک کو بیچنے والے کرکٹ فکسرز کو معافی نہیں لٹکادینا چاہیے۔

 سابق کپتان جاوید میانداد نے یہ بیان 3 سال قبل ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا تھا اس ویڈیو کو ایک بار پھر سوشل میڈیا  پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

یہ بیان دوبارہ سوشل میڈیا پر ایسے وقت میں اپ لوڈ کیا گیا ہے جب حال ہی میں اسپاٹ فکسنگ میں سابق سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ کے کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد پر تنقید کا سرفراز احمد نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر جب نیت پر بھاشن دے تو اللہ ہی حافظ ہے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کا سلمان بٹ کو کرارا جواب

جبکہ گزشتہ دنوں ہی آئی سی سی نے بھارتی بکیز کے جال میں پھنسنے والے زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی بکیز کے جال میں پھنسنے والے کھلاڑی پر پابندی عائد

انٹرویو کے دوران کرکٹ ورلڈ کپ بانوے کے ہیرو جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کوئی اگر پیسوں کی خاطر ملک کا سودا کرتا ہے اور میچ فکس کرتا ہے تو وہ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا اہل نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے انتہائی غصیلے لہجے میں کہا کہ جب اسلام میں ہر جرم کی سزا کا اٹل قانون ہے تو پی سی بی کون ہوتا ہے معاف کرنے والا، پی سی بی یہ غلط کررہا ہے اسے جواری کھلاڑی کو معاف کرنے کے بجائے سزا دے کر ایسی مثال قائم کرنی چاہیے کہ کرکٹ میں نئے آنے والے میچ یا اسپاٹ فکسنگ کا سوچ بھی نہ سکیں۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایسے لوگوں کو تو لٹکا دینا چاہیے جو پیسے کے لیے ملک بیچے اور تگڑی سفارش لگاکر واپس آئے۔

میانداد کا کہنا تھا کہ فکسر صرف ملک وقوم کا نہیں بلکہ اپنے ماں باپ، گھروالوں کا بھی مجرم ہوتا ہے کیونکہ وہ ان سے بھی مخلص نہیں ہوتا، اور جو اپنے ماں باپ کا نہ ہوا وہ کسی اور کا کیا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج لوگوں نے اللہ اور رسول ﷺ کے بتائے گئے قوانین کو چھوڑ کر اپنے اپنے قانون بنالیے ہیں، ملک کو بیچا، کھایا پیا اور واپس آگئے، انہیں واپس لانے والوں کو شرم آنی چاہیے، میں ہوتا تو ایسے لوگوں کو ہرگز واپس نہیں لاتا۔

بحیثیت مسلمان ہم آج بھی اللہ اور اسکے رسول کی تعلیمات پر عمل کریں تو تمام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ میرا ایمان ہے کہ اللہ ہمیں کبھی بھوکا نہیں رکھتا جو رزق ہمارے نصیب میں ہوتا ہے وہ مل کر رہتا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید میانداد نے یہ بیان دو ہزار بیس اسپاٹ فکسنگ کی پانچ سالہ پابندی کی سزا ختم کرکے کرکٹ میں شرجیل خان کی واپسی پر میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر دیا تھا۔

اس وقت بھی سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان کو سراہا تھا اور اب بھی لوگ اس کو لائیک کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں