اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اوول میں ہو گا جس کے لیے آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے۔

رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فائنل میں ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔

دو ہزار انیس سے دو ہزار اکیس میں ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی آئی سی سی نے کل انعامی رقم اڑتیس لاکھ ڈالر مختص کی تھی، فاتح نیوزی لینڈ کو 16 لاکھ ڈالر ملے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق اڑتیس لاکھ ڈالر کی مجموعی رقم نو ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ کے حصے میں ساڑھے تین لاکھ ڈالر آئیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود سری لنکا کو دو لاکھ ڈالر دفاعی چیمپئن اور نمبرچھ پر موجود نیوزی لینڈ، ساتویں نمبر پر موجود پاکستان، آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز اور نویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کو ایک، ایک لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں