پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔
آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے امور انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر اور راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد اب پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم سے متعلق اپنا پلان بتادیا
پی سی بی ذرائع کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاک بنگلادیش سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مہمان ٹیم کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔