بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت سے مقابلہ: راشد خان کا اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان نے بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے افغان فینز کے نام اہم ‏پیغام دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں راشدخان نے افغان شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف آج ہونے والے ‏میچ کو دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید کر اسٹیڈیم میں داخل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جو مناظر دیکھے پر افسوس ہوا اپنے قومی پرچم کو بلند کرنے کے لیے افغان کرکٹ ‏شائقین کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

راشدخان نے کہا شائقین سے درخواست کی کہ وہ بھارت کے خلاف ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں۔

میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے ‏گا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر افغانستان آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا تو ‏بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے ‏کوالیفائی کرچکا ہے، دوسری ے نمبر پر افغان ٹیم موجود ہے جنہوں نے تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کر ‏رکھے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے دو میچ کھیلے ،جن میں سے ایک میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، آج کا میچ جیتنے ‏کی صورت میں کیویز کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں