ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

میتھیو ہیڈن کا ایپ لانچ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بنگلا دیش سیریز کے اختتام کے بعد بیٹنگ کنسلٹٹنٹ میتھیو ہیڈن نے حیران کن اعلان کردیا۔

تفصیلات کے طمابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے مداحوں کے لیے دلچسپ اعلان کردیا جس کے بارے میں انہوں نے گزشتہ دنوں بتایا تھا۔

ٹویٹر پر میتھیو ہیڈن کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آج رات دلچسپ اعلان کرنے جا رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بھی پوچھا تھا کہ بتائیں یہ اعلان کیا ہو سکتا ہے۔

میتھیو ہیڈن کے گزشتہ روز کے ٹوئٹ کے بعد سے ان کے چاہنے والوں میں تجسس پیدا ہو گیا تھا کہ ہیڈن آخر ایسا کیا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

تاہم اب ہیڈن نے وہ دلچسپ اور اہم اعلان کر دیا ہے جس کے بارے میں ان کے مداحوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔
سابق آسٹریلوی بلے باز نے بتایا کہ وہ 7 دسمبر سے ایک ایپ متعارف کروانے جارہے ہیں۔

ہیڈن نے اس سے متعلق اردو میں بھی ٹویٹ کیا اور مداحوں سے پوچھا کہ آپ ’ایچ اے وائی ڈی او ایس 380‘ سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آئیں اور بلا تھامیں۔

میتھیو ہیڈں نے بتایا کہ یہ ایپ گوگل یا ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں