بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

شادیاں کاروباری معاہدوں میں تبدیل ہوچکی ہیں، متھیرا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ماڈل و اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ شادیاں کاروباری معاہدوں میں تبدیل ہوچکی ہے۔

اداکارہ متھیرا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک تھیں، جہاں انہوں نے شادی، تعلقات اور سماج میں پھیلنے والی بے راہ روی پر کھل کر بات کی۔

متھیرا نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ انتہائی ایڈوانس ہوچکا ہے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہیں، ناجائز تعلقات عام ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سماج میں شادیاں بھی کاروباری معاہدوں میں تبدیل ہوچکی ہیں اور والدین بھی پیسہ اور حیثیت دیکھ کر رشتوں کو اہمیت دینے لگے ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ لڑکے بھی لڑکیوں کی خوبصورتی دیکھ کر شادی کرتے ہیں اور لڑکیاں لڑکوں کی دولت دیکھتی ہیں پھر خوبصورتی اور پیسہ نہیں رہتا تو مسائل جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی شدہ جوڑوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن اس کو اسی وقت سدھارنا چاہیے نہ کہ وقت دیں کہ یہ سب ٹھیک ہوجائے گا، وقت دینے سے لڑائی ختم نہیں ہوتی بلکہ رشتہ مزید کمزور ہوجاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ تھوڑے سے اختلافات کے بعد شادیاں کا ٹوٹنا عام بن چکا ہے، کیوں کہ ہر کسی کے پاس آپشن زیادہ ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد اختلافات کے بعد فوری طور پر دوسری خاتون کی تلاش میں لگ جاتا ہے اور حیران کن طور پر شادی شدہ مردوں سے تعلقات کے لیے 18 اور 19 سال کی لڑکیاں پہلے سے ہی دستیاب ہوتی ہیں۔

انہوں نے لڑکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ وہ کم عمر ہونے کے باوجود شادی شدہ مرد حضرات کے پیچھے کیوں پڑی رہتی ہیں؟

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو پاکستانی سماج میں آج کل کاروباری معاہدوں کی طرح شادیاں ہو رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں