اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مطیع اللّٰہ جان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جج طاہر عباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مطیع اللّٰہ جان کے 30 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، سماعت کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

- Advertisement -

پی ایف یو جےکا صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کرنے کا مطالبہ

وکیل حادی علی نے عدالت کے روبرو کہا مطیع اللہ جان کو پمز اسپتال سے گرفتار کر رہے تھے، صحافی مطیع اللہ جان پمز اسپتال سے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز سے متلعق رپورٹ کر رہے تھے، عدالت سے استدعا ہے مطیع اللہ جان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔

وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر کے مطابق پولیس مطیع اللہ جان سے ریکور کر چکی اب مزید کیا ریکور کرنے کیلئے ریمانڈ مانگا جارہا ہے؟۔

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کے روبرو کہا مطیع اللہ جان حکومت کے ناقد ہیں پہلی مرتبہ نہیں کہ انھیں ریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا ہو، صحافی ثاقب بشیر بھی مطیع اللہ جان کے ساتھ موجود تھے جب انہین گرفتار کیا گیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا مطیع اللہ جان صحافی ہیں مگر قانونی معاملات کو بھی دیکھنا ہے، جو وکیل حکومت پر تنقید کر رہا ہو تو کیا وہ کوئی جرم نہیں کر سکتا؟

 پراسیکوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مطیع اللہ جان سے منشیات کی خریدو فروخت سے متعلق تحقیات کرنی ہے، منشیات کہاں سے آئیں یہ بھی تفتیش کرنی ہے، مطیع اللہ سے منشیات ریکور ہو چکی ہیں اور منشیات کا ملا حظہ بھی کروایا جا چکا ہے، مزید تفتیش کیلئے مطیع اللہ کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

عدالت نے مطیع اللہ جان کے 30 دن ریمانڈ کی استدعا پر فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب سنادیا گیا ہے، عدالت نے مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں