اسلام آباد : وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون سے بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انٹر پروونشیل ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس میں امتحانات کے حوالے سے اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے۔
Respective Boards will announce the exact dates but in principle exams will start after June 15 with priority to grade 12 and 10 to be followed by 11 and 9 https://t.co/6nT4JEWfmH
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 6, 2021
میٹرک اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات ترجیحی بنیادوں پر لیے جائیں گے تاکہ یونیورسٹیوں کے داخلوں سے قبل ہی رزلٹ اپنے وقت پر آجائے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ متعلقہ بورڈ اصولی طور پر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے لیکن یہ 15 جون کے بعد ہی شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسویں اور بارہویں کے بعد گیارہویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے۔