ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں 2 سال بعد میٹرک کے امتحانات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ، آج دسویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعات کا ہے، جس کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دو سال بعد نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آغاز ہوگیا ، آج دسویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعات کا ہے، جس کادورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔

کراچی ثانوی بورڈ نے میٹرک کےامتحانات کے لئےشہرمیں 438 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں ، جن میں سے طالبات کے لئے 201 اورطلبہ کیلئے 237 امتحانی مراکزہیں۔

رواں برس امتحانات میں 3 لاکھ 48ہزار 249طلباامتحانات میں شرکت کریں گے ، سرکاری فیصلوں کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے اختیاری مضامین کاامتحان لیا جائےگا۔

امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز کا خاص اہتمام کیا گیاہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔

دوسری جانب ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چیئرمین میٹرک بورڈ شرف الدین نے مؤقف میں کہا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے مرتکب سینٹر کا سپرنٹنڈنٹ معطل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں