کراچی: ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے میٹرک کے امتحانات واٹس ایپ گروپوں میں امتحانی پرچے لیک ہونے کی روک تھام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ، اس دوران واٹس ایپ گروپوں میں امتحافی پرچے لیک ہونے کی روک تھام کیلئے اہم اقدام سامنے آیا۔
ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کا آئندہ سال پرچوں میں بار کوڈ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا طلبہ ہرگز امتحانات سےمتعلق کسی واٹس ایپ گروپ کاحصہ نہ بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرچہ آؤٹ کرنےوالوں کےخلاف ایف آئی اےایکشن لےگی، واٹس ایپ گروپ ایڈمن سمیت ممبران کیخلاف کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں : واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
گذشتہ روز ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا تھا کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔
پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار کسی صورت کسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ نہ بنیں۔