ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

میٹرک امتحانات ، وزیر تعلیم سندھ کو فوری ہٹانے اور امتحانی مراکز میں رینجرز تعیناتی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میٹرک امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تمام امتحانی مراکز اور پرچوں کی تقسیم رینجرز کے حوالے کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات کی صورتحال پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ کاوزیر تعلیم سندھ اورمشیر بورڈیونیورسٹیز کو فوری ہٹانے اور پرچے آؤٹ ہونے کے معاملے پر اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا ہے کہ تمام امتحانی مراکز اور پرچوں کی تقسیم رینجرز کے حوالے کی جائے، نوجوان نسل کی حوصلہ شکنی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، صورتحال سےثابت ہوگیا کہ وزیرتعلیم ابھی زیرتعلیم ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پرچی پرآئےچیئرمین سندھ کے نوجوانوں کو بھی پرچی پاس بناناچاہتے ہیں، وزیرتعلیم اور مشیر کو ہنگامی بنیادوں پر گراؤنڈمیں ہونا چاہیے تھا، دونوں ایک دوسرے پر ذمےداری ڈال کر بھاگ رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم سندھ کشمیرالیکشن میں بروکری کررہےہیں اور بجٹ ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں، ڈیکوریشن کی کرسیاں اورسامان منگواکر کرپشن کا نیا باب بنایا جائے گا،حلیم عادل

اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ وزیرتعلیم اپنے محکمےکےسوا ہرمسئلے پرپریس کانفرنس کررہے ہوتے ہیں، کشمیر الیکشن میں چیئرمین کے پیچھے پرچیاں پکڑے کھڑے ہیں، سندھ حکومت کانام لینا بھی شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی پی نےسندھ کو ہرطرح سے برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، سندھ کے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے نہیں دیں گے، امتحانی  مراکز میں رینجرز کوتعینات کیا جائے اور وفاقی حکومت سندھ کے ابتر حالات پر اپنا کردار ادا کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں