پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی میں آج سے میٹرک امتحانات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگا ، اس موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کے تحت آج سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں۔

آج جماعت نہم ودہم کا کمپیوٹر نظری کا پرچہ لیا جائے گا، جماعت نہم و دہم کا کمپیوٹر نظری کا پرچہ صبح ساڑھے9سےساڑھے12بجےتک لیا جائے گا۔

- Advertisement -

جبکہ دوسری شفٹ میں جنرل سائنس کا پرچہ لیا جائے گا، پرچہ ڈھائی بجے سےساڑھے5 بجےتک لیا جائے گا۔

اس موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ ہے ،کراچی میں میٹرک کے 505 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں۔

میٹرک کےامتحان کیلئےسرکاری اسکولز کے 73,724 امیدوار اور نجی اسکولز کے 276,474 امیدوارامتحان دیں گے  جبکہ  مجموعی طور پر 3لاکھ 65ہزار 102 امیدوار شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں