جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

اہم اعلان ! رواں سال میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رواں سال میٹرک کے امتحان دینے والے طلبا کو فیسوں کے حوالے سے بڑا ریلیف مل گیا تاہم امتحانات مارچ کےمہینےمیں منعقد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نجی اسکول انتظامیہ کو اس سال میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء سے جون اور جولائی کی فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کراچی رافعہ جاوید نے بتایا کہ کچھ نجی اسکولوں کے خلاف میٹرک کے طلبہ سے جون اور جولائی کی فیسیں مانگنے کی شکایات درج کی گئی تھیں۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’بخبر سویرا‘ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو میٹرک کے طلباء سے جون اور جولائی کی فیسیں وصول کرنے سے منع کیا گیا ہے جو مارچ 2025 میں ہونے والے امتحانات میں شریک ہونے والے ہیں۔

ہدایت کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کو اپریل 2025 تک اپنی فیس ادا کرنا ہوگی، میٹرک کےامتحانات مارچ کےمہینےمیں منعقد ہوں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے متنبہ کیا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیویٹ سکولز کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دریں اثنا پرائمری کلاس سےنویں جماعت تک کےطالبعلم جون جولائی کی فیس جمع کرانے کے پابند ہوں گے، بالترتیب اپریل اور مئی 2025 میں واؤچر جاری کیے جائیں گے۔ جون اور جولائی کی فیس کے لیے جاری کردہ واؤچرز جولائی 2025 کے آخر تک قابل ادائیگی ہوں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو طلبا کے لیے بسوں کی خریداری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو وارننگ جاری کی تھی کہ وہ دن کے آخر تک سکول ٹرانسپورٹ کے انتظامات کے لیے ایکشن پلان جمع کرائیں ورنہ ان کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔

خالد نذیر وٹو نے تمام اسکولوں کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد سے متعلق ایکشن پلان پیش کرنے کا حکم دیا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ طلباء کی کل تعداد اور بسوں کی فہرست جمع کرائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عدالت کے حکم کی تعمیل ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں