The news is by your side.

Advertisement

انٹر سال اول کے داخلے، طلبہ و طالبات کیلئے بڑی خبر

کراچی : میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ انٹر سال اول کا ایڈمیشن فوری شروع کیا جائے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلےکی روشنی میں نویں جماعت کی مارک شیٹ پر داخلے دیئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئر میں پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین نے مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت سندھ بھر میں فوری طور پر انٹرسال اول کے داخلے کی تجویز دی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین نے سیکریٹری تعلیم کو اس حوالے سے خط لکھا ، جس میں کہا کہ انٹر سال اول کا ایڈمیشن فوری شروع کیا جائے، طلباء کا قیمتی وقت بچانے کیلئے پورے صوبے میں مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلوں پر عمل کیا جائے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور سیکریٹری تعلیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انٹر سال اول میں داخلے کیلئے طلبہ و طالبات پریشان ہیں، طلباء کے پاس نویں کی مارک شیٹ موجود ہے۔

خط کے متن کے مطابق داخلے کا مرحلہ مکمل ہونے میں بہت وقت لگتا ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نویں کلاس کی مارک شیٹ پر داخلے دیئے جائیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین نے مزید کہا کہ نجی کالجوں نے نویں کلاس کے نتائج پر داخلے دینا شروع کردیئے ہیں اور اعلیٰ قابلیت کے طلباء نے نجی کالجوں میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں