لندن: برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کی سیکریٹری جینا کولاڈ اینجیلیو سے غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو لیک ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کو ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے پر اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے، اپوزیشن نے وزیر صحت کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی وزیر صحت نے غیر اخلاقی حرکات پر تو نہیں البتہ سماجی فاصلے کی پابندی توڑنے پر معافی مانگ لی۔
رپورٹ کے مطابق میٹ ہینکاک کی ویڈیو سامنے آنے پر ان کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میٹ ہینکاک کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی معافی قبول کرلی اور انہیں وزارت سے ہٹانے پر انکار کردیا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر وائٹ ہال میں ان کے محکمے کے اندر لی گئی تھی اور اس وقت کام کی جگہوں پر دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا قانون نافذ تھا۔
واضح رہے کہ 42 سالہ میٹ ہینکاک اپنی اہلیہ مارتھا سے 15 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں، 43 سالہ جینا کولاڈ اینجیلو بھی شادی شدہ ہیں اور ان کے بھی تین بچے ہیں۔