منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

"وزیر اعلیٰ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان معاملہ حل ہوگیا ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان معاملہ حل ہوگیا ہے اور جام کمال ہی بلوچستان کےوزیراعلیٰ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر حکومتی شخصیات نے اسلام آباد میں عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و تحفظات سنے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان معاملہ حل ہوگیا ہے اور جام کمال ہی بلوچستان کےوزیراعلیٰ رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی پارٹی ہے، کسی بھی مسئلےکومل بیٹھ کرحل کیاجاسکتاہے، وزیراعلیٰ جام کمال بہتر حکومت کررہے ہیں ان سے مطمئن ہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی اتحادیوں سے رابطے میں ہے، پارٹی کی بدنامی کاباعث بننےوالوں کو ضرور سزا ملےگی، ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔

اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر کا مشکورہوں جنہوں نےمیرےمسائل سنے، گھروں میں مسئلے ہوتے ہیں تو بڑوں کا کام ہے انہیں حل کریں جب گھر میں تحفظات ہوتےہیں تو بڑےبیٹھ کرمسئلےحل کراتےہیں، بلوچستان مضبوط کرنےسےہی پاکستان مضبوط ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں