منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ڈیبیو ون ڈے پر ’’150‘‘ رنز، جنوبی افریقی اوپنر میتھیو بریٹز دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے نوجوان اوپنر میتھیو بریٹز اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 150 رنز بنا کر پہلے میچ میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کے نوجوان اوپنر نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میتھیو بریٹز نے اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہی 150 رنز بنا کر نہ صرف روشن مستقبل کی نوید دی بلکہ وہ ون ڈے ڈیبیو میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

باصلاحیت پروٹیز اوپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 148 گیندوں پر 150 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔ ان کی یہ اننگ 5 چھکوں اور 11 چوکوں سے سجی ہوئی تھی۔

 

میتھیو بریٹز سے قبل ون ڈے ڈیبیو پر سب سے طویل اننگ کھیلنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ اوپنر بلے باز ڈیسمنڈ ہینز کے پاس تھا جنہوں نے 148 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو سنچری کرنے والے چوتھے بلے باز ہیں۔ میتھیو بریٹزکے سے قبل، کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ریکارڈ چار کھلاڑیوں نے اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا ہے۔

واضح رہے کہ متیھیو بریٹز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں