منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

میتھیو ہیڈن بھی شاہین آفریدی کی بولنگ کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن بھی شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے معترف ہوگئے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار بولنگ اور بیٹنگ نے ہر شخص کو اپنا مداح بنالیا ہے، اسی فہرست نے پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی شامل ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ ‘نورٹجی، فرگوسن، سراج ایوش کو بھی دیکھا ہے، اکثر آئی پی ایل ٹیموں کے پاس بہترین اسپیڈر ہیں’۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ ‘بولنگ میں اسپیڈ اور سوئنگ ایک ہتھیار ہے اور شاہین شاہ آفریدی کے پاس دونوں موجود ہیں’۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ‘ایسی بولنگ دیکھنے میں بہت زیادہ مزاح آتا ہے اور موڈرن کرکٹ میں ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے’۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف تین وکٹیں لی تھیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں