تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بالنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کامقابلہ ہے، میتھیو ہیڈن

میلبرن: میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کے درمیان مقابلہ ہوگا، پاکستان کے پاس چار بہترین فاسٹ بولرز اور مجموعی طور پر 7 بولنگ آپشنز ہیں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ سب پاکستان اور بھارت کے فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے، انگلینڈ ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔

مینٹو پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ شاداب خان کے رن آؤٹ نے سیمی فائنل کا رخ بدل دیا، انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کتاب میں بابر اعظم دباؤ کا شکار تھے لیکن انہوں نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرسکتے تھے۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، پاکستان ٹیم پر تنقید ہوئی جو کھلاڑیوں نے برداشت کی، بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری بہت زبردست ہے، بابر اور رضوان ایسے ہی ہیں جیسےگرینج اور پینز میں اور لینگر تھے۔

مینٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں 1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔

Comments

- Advertisement -