ابوظبی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کروا دی، جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے ٹیم کو یو اے ای میں جوائن کرلیا، جس کے بعد وہ شاہینوں کو بلے بازی کے گر سکھا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں بیٹنگ کوچ بال کروا کے کھلاڑیوں کو شاٹ کھیلنا اور بولرز کا سامنا کرنا سکھا رہے ہیں۔
🎤🆙 Volume UP 🗣🔊
Hear from @HaydosTweets at the Pakistan training session.#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/aryUSAjfqT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلے باز کے اچھے شاٹ کھیلنے پر کوچ تالیاں بجا کر اُس کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور وہ ان و آؤٹ سوئنگ کھیلنے کی تکنیک بتا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 24 اکتوبر کو ہوگا، جس میں فتح کے لیے شاہین سخت محنت کررہے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی بھی میچ اپنے نام کرنے کے لیے بلے اور گیند بازی کی پریکٹس کررہے ہیں۔