پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

میتھیو ہیڈن نے بھارت کی آسٹریلیا کیخلاف جیت پر سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے حال ہی میں آسٹریلیا کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست دی ہے تاہم میتھیو ہیڈن کے اس نتیجے پر سوال اٹھا دیا ہے۔

بھارت نے حال ہی میں آسٹریلیا کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ آخری میچ میں میزبان انڈیا 160 رنز کے کم ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا اور کینگروز کو 6 رنز سے ہرایا تاہم میچ میں کمنٹری کرنے والے سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کے تبصرے نے میچ کے نتیجے کو مشکوک بنا دیا ہے۔

آخری میچ میں کمنٹری کے دوران بھارت کی جیت پر میتھیو ہیڈن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امپائر نے آخری اوور میں دو بار اپنا کام کیا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ میچ میں آخری اوور تنازع کا شکار ہوا تھا کیونکہ کچھ فیصلوں سے بھارت کو فائدہ ہوا تھا۔ آخری اوور کرانے والے ارشدیپ نے میتھیو ویڈ کو باؤنسر کرایا جو ان کے سر سے کافی اوپر سے گزرا لیکن حیران کن طور پر امپائر سے اس کو وائٹ بال قرار نہیں دیا۔

اس موقع پر کمنٹری باکس میں موجود میتھیو ہیڈن نے کہا کہ یہ یقینی طور پر سر سے بہت اوپر سے بال گزری اور اس کو وائیڈ دیا جانا چاہیے تھا۔

بعد ازاں اسی اوور میں ناتھن ایلس نے ایک زور دار شاٹ مارا جو یقینی طور پر چوکا ہوتا اگر امپائر سے گیند نہ ٹکراتی اس صورتحال پر ہیڈن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپائر نے اس اوور میں دوسری بار اپنا کام کیا ہے۔

ہیڈن کا یہ تبصرہ اس میچ کے نتیجے کو مشکوک بناتا ہے کیونکہ وائیڈ دیے جانے اور گیند باؤنڈری پار ہونے سے دونوں ٹیموں کا اسکور مساوی ہو جاتا جب کہ وائیڈ کی اضافی گیند بھی آسٹریلوی ٹیم کو ملتی۔

دوسری جانب میتھیو ہیڈن کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ایک کمنٹیٹر کی جانب سے یہ تبصرہ افسوسناک ہے۔

دیگر صارفین نے بھی اس سے ملتی جلتی آرا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈن کے تبصرے غیر ضروری لگ رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں