بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

میتھیو ملر کا الیکشن نتائج پر پاکستان سمیت کئی ملکوں میں جشن پر قیاس آرائی سے گریز

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  نے الیکشن نتائج پرپاکستان سمیت کئی ملکوں میں جشن پرقیاس آرائی سے گریز کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارکی پرامن منتقلی ہماری جمہوریت کاایک لازمی عنصرہے، اقتدارکی پرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کیلئےضروری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔

- Advertisement -

صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں امریکی انتخابی نتائج کاجشن منایاجارہا ہے، لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے؟

جس پر میتھیو ملر نے جواب دیتے ہوئے کہا میں کسی بھی طرح انتخابی نتائج سےمتعلق قیاس آرائیاں نہیں کروں گا۔

دوران بریفنگ صحافی نے سوال کیا کہ کیا بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے پہلے یوکرین میں اربوں ڈالر بھیجنےکا ارادہ رکھتےہیں؟ تو امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ مختص کی گئی رقم ہم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

صحافی نے ترجمان سے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کو اور ویدانت کویاد کریں گے، آپ امریکی اقدار کی حقیقی تصویر ہیں، آپ جس طرح غیرملکی صحافیوں سےبرتاؤ کرتےہیں قابل تعریف ہے تو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ بھی بہت مہربان ہیں،میں بھی آپ لوگوں کو یاد رکھوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں