منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

اسرائیل نے آگاہ کردیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف محدود کارروائی کررہے ہیں، میتھیو ملر

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے آگاہ کردیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف محدود کارروائی کررہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل سرحد کے قریب حزب اللّٰہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جنگ بندی چاہتے ہیں مگر اسرائیلی فوج کے لبنان میں اسٹریٹیجک مقاصد کو سمجھتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹیلری کے حملے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، کابینہ کی منظوری کے بعد اسرائیلی فوج زمینی پیش قدمی شروع کردے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سرحد کے ساتھ لبنانی آرمی نے اپنے اڈے چھوڑ دیے ہیں، جبکہ ایئر فرانس نے بیروت اور تل ابیب کے لیے 8 اکتوبر تک پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ لبنان میں زمینی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں معاملات خراب ہو سکتے ہیں، بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تشدد بڑھنے کے خدشات ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 136 لبنانی جاں بحق

برطانوی میڈیا کے مطابق لبنان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کی مدد کے لیے ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں