وکٹوریہ پارک: آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ پارک آسٹریلیا میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب آسٹریلوی بیٹر میتھیو ویڈ نے اپنا وکٹ بچانے کیلئے انگلینڈ کے بولر مارک ووڈ کو دھکا دیا اور یہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا، لائیو میچ کا یہ منظر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میتھیو ویڈ نے اسٹروک کھیلا تو شاٹ کھیلنے کے بعد گیند ہوا میں بلند ہوئی، اسی لمحے مارک ووڈ آگے بڑھے مگر ویڈ نے انہیں ہاتھوں سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بولر امپائر سے الجھ پڑا، ویڈیو وائرل
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کوئی بھی بیٹر گیند کو چھو نہیں سکتا اور نہ ہی وہ گیند پکڑنے سے کسی کھلاڑی کو روک سکتا ہے۔
This is Gully Cricket or Int.
Mathew Wade Tried to Stop Wood From Catching#AUSvENGpic.twitter.com/vjrX2HXbXW— KaSHi (@KaSHiCric) October 9, 2022
کرکٹ قوانین کے مطابق بیٹسمین کو فیلڈنگ میں رخنہ ڈالنے کی پاداش میں آؤٹ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔
اس تمام معاملے پرانگلش کپتان جوزبٹلر نے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا اصل معاملہ کیا ہے؟ ان کی نظریں صرف گیند پر تھی گراؤنڈ پر کیا ہوا ان کا دھیان نہیں گیا۔ اگرورلڈکپ میں بھی ایسی صورتحال پیش آئی تو اپیل ضرور کروں گا۔