جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

مریم نواز کے کٹہرے میں ہونے کے ذمے دار نواز شریف ہیں، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نواز شریف کا اپنا کیا دھرا ہے، مریم نواز کے کٹہرے میں ہونے کے ذمے دار نوازشریف ہیں، نواز شریف اب بھی وقت ہے محترمہ شہید کی قبر پر جاکر معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جو بویا ابھی تو وہ کاٹا بھی نہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ نواز شریف کا اپنا کیا دھرا ہے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے کٹہرے میں ہونے کے ذمے دار نوازشریف ہیں، میاں صاحب انتقام کےوقت بھول گئے تھے بینظیربھی کسی کی بیٹی ہیں، نصرت بھٹو پر مقدمے بناتے ہوئے خیال کیوں نہیں آیا۔

رہنما پی پی نے کہا کہ میاں صاحب نےاپنے بچوں کو کرپشن چھپانے کیلئے پھسادیا، نواز شریف اب بھی وقت ہے محترمہ شہید کی قبر پرجا کر اور آصف زرداری سے معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب قوم کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کریں۔


مزید پڑھیں : نواز شریف مریم نواز کو کٹہرے پر بلائے جانے پر برہم


یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کو کٹہرے پر بلائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بڑی اوچھی قسم کی روایات قائم کی جارہی ہیں، ایک باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، جنہوں نے یہ روایات قائم کی، یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ بیٹی کو کٹہرے میں لاکھڑا کرنا قابل مذمت اور کیا ہوسکتاہے، اس بے رحم کھیل میں بیٹیوں تک کو ملوث کررہےہیں، ایسے راستے نہ چنیں جہاں سے کسی کی واپسی ممکن نہ ہو۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں