جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی سنجیدگی اور باہر موجود قیادت کو اختیار ملنے تک اتحاد ممکن نہیں، مولانا عبدالغفورحیدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سنجیدگی اور باہر موجود قیادت کو اختیار ملنے تک اتحاد ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفورحیدری نے اے آر وائی نیوز دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اتحاد کیلئے پی ٹی آئی کے رویے پر انحصار ہوگا۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سنجیدگی اورباہرموجود قیادت کو اختیارملنےتک اتحاد ممکن نہیں، پی ٹی آئی کے اپنے اندر اتحاد نہیں ہوگا تو اپوزیشن کا اتحاد کیسے ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تذبذب کا شکارہے پہلے خود فیصلہ کرلیں انہوں نےمیدان میں اترناہے، جب پی ٹی آئی فیصلہ کرلے گی تو پھر باقی جماعتوں کوبھی فیصلہ کرنا ہے۔

علی امین گنڈا پور کے حوالے سے سیکرٹری جنرل جےیوآئی کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کا وزیراعلیٰ شتر بے مہار ہے، ایسے ہی بولتا رہتا ہے، ہم نے جو سیز فائر کیا اس پر کارکن کہتے ہیں ہمارا توپی ٹی آئی سے اتنااختلاف تھا لیکن ہم نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا اپوزیشن اور حکومت دونوں کیساتھ لڑیں۔

26 ویں ترمیم سے متعلق عبدالغفورحیدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ 26 ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کی کھل کربات ہوئی ، پتہ نہیں پی ٹی آئی والے اب کس کے کہنے پر کہہ رہے ہیں 26 ویں ترمیم ختم کرو۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں