ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

’ایسے ایجنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو ملک اور افواج کے خلاف ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ایسے ایجنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو ملک اور افواج کے خلاف ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، یہ افواج پاکستان کس کی ہے، یہ پولیس کس کی ہے، ریاست میں ریاست بنانا غیر شرعی ہے، ایسے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے جو امن کی بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اب انتشار کی بات نہیں چلے گی، ملک اس لیے نہیں بنا کہ دشمن اپنی سازشوں کو کامیاب کرے، وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے ہمیں اپنے ملک سے محبت ہے۔

- Advertisement -

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کا جو فیصلہ کیا ہے حکومت نے اس کو آگے لے کر بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں آج دیکھتا ہوں کہ بھارت میں مسلمان کی کیا اہمیت ہے، غزہ میں مسلمانوں کو مارا جارہا ہے، امت کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ہر مسلمان غزہ کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے حکمران کھڑے ہوجائیں تو اسرائیل کی ہمت نہیں کہ غزہ پر بمباری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں