لاہور : کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی کوپنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا، انھیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔
وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ﺅن کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
مولانا عبدالرحمان مکی پر الزام ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں ملکی سطح پر کالعدم تنظیموں پر جاری کریک ڈاؤن کے خلاف گوجرانوالہ میں انتہائی اشتعال انگیز تقریریں کیں، جس پر انہیں نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے
وزارت داخلہ کے مطابق مولانا عبد الرحمٰن مکی نے عوام سے اپنی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کے اپیل بھی کی تھی جبکہ انھوں نے فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ عبدالرحمان مکی عملی طور پر کالعدم جماعت الدعوہ میں نائب امیر تھے اور وہ اپنی جماعت کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی مقرر ہیں۔