بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

مولانا نہ بھی مانے تو آج ہی ترمیم پیش کی جائے گی، حکومت اور اتحادیوں کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت اور اتحادیوں نے مولانا فضل الرحمان کے نہ ماننے پر بھی آج ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں اگر مولانا نہ بھی مانے تو آئینی ترمیم آج ہی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں یش کی جائے گی۔

علاوہ ازیں مولانا سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات جاری ہے، وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور سلمان اکرام راجہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

صدر زرداری سے کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوگی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل کردیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس رات سارھے نو بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس اب 8 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی مسودے کے کن نکات پر اعتراض ہے یہ اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا ہے۔

مولانا نے 2028 تک سود فری ریاست بنانے کے لیے آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز دی ہے، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جو بل منظور کیا اس میں آرٹیکل 38 کی ترمیم شامل نہیں۔

جے یو آئی کی آرٹیکل 38 میں موجودہ ذیلی آرٹیکل ایف کو ذیل میں تبدیل کرکے ترمیم کی تجویز ہے، ہر قسم کے سود سے پاک اسلامی مالیاتی نظام متعارف کروائے جائیں۔

جمعیت علمائے اسلام کی آئین کے آرٹیکل 70 ون میں مزید شق شامل کرنے کی تجویز ہے جبکہ آرٹیکل 70 مزید شق شامل کرنے کی تجویز خصوصی کمیٹی کے منظور کردہ بل میں شامل نہیں۔

جے یو آئی نے کسی بھی ایوان میں بل پیش کرنے پر نقل اسلامی نظریاتی کونسل کو غور، رائے کے لیے بھیجنے کی تجویز دی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں