اشتہار

پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کل اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل وزیراعظم کی زیرِ صدارت میں حکمران جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس تھا جس کا موضوع پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تھا، لیکن پی ٹی آئی کے ساتھ مذکرات کیوں ہوں اس کی بنیاد کیا ہے؟

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو مجبور کر رہی تھی کہ بات چیت کریں، وفاق آئین پاکستان کا بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے، بنیادی ڈھانچے کا ایک ستون گرتا ہے تو عمارت گرتی ہے، فیڈریشن کو بچانا ملک کو بچانا ہے، ہماری عدلیہ کیوں 90 دن میں پھنس گئی؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ایک طرف کہا کہ سیاستدان مذاکرات کریں جبکہ دوسری طرف ہتھوڑا دکھا دیا، عدلیہ شیڈول خود دیتی ہے اور کہتی ہے کہ ایک پارٹی کو آمادہ کرے تو یہ قابل اعتراض تھا، عدالت کا فیصلہ ناقابل قبول نہیں بلکہ ناقابل عمل ہے اس کا ادراک خود بھی کریں، الیکشن کرانا الکشن کمیشن کامعاملہ ہے وہی معاملے کو آگے لیکر جائے۔

مردم شماری سے متعلق پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے طریقہ کار پر عدم اعتماد کیا جا رہا ہے، کراچی، اندرون سندھ اور کوئٹہ میں بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، پانچ سال بعد ہمارے ملک میں آبادی بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہے، غلط مردم شماری پر تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں