اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹیلیفون کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف اور نائب صدر مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، عوامی نشینل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو سے بھی رابطہ کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے اختر مینگل سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم ان کے ملک سے باہر ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔
مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ اخترمینگل نے انہیں اے پی سی میں شرکت کی یقین دہائی کرائی ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 26 جون کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اقتدار ایسے لوگوں کو دیا گیا جن کے اہداف ملک کی نظریاتی شناخت کے خلاف ہیں، فضل الرحمان
یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اقتدار ایسے لوگوں کو دیا گیا جن کے اہداف پاکستان کی نظریاتی شناخت کے خلاف ہیں۔