بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان ہار کر بھی اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان انتخابات 2018 میں اپنی سیٹ ہار کر بھی اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کی الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست ہارنے کے بعد بھی عیاشیاں ختم نہیں ہوئیں، وہ تاحال اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

ایک دینی جماعت کے سربراہ ہونے کے باوجود مولانا فضل الرحمان نے نہ تو پروٹوکول واپس کیا نہ سرکاری گھر، وہ پارلیمنٹ لاجز بھی چھوڑنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دے رہے۔

واضح رہے کہ این اے 38 میں علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو 34 ہزار 779 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی ہے ، علی امین نے 80 ہزار 236 اور مولانا فضل الرحمان نے 45 ہزار 457 حاصل کیے تھے جب کہ این اے 39 سے بھی مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی نے چوہدری نثارکی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردی: غلام سرور خان

علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ وہ فضل الرحمان کی بے حسی کی سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم لے کر آئے ہیں۔ دوسری طرف ایم ایم اے کے سربراہ نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کو شکست دینے والے علی امین کا کہنا ہے کہ وہ مولانا کو دوبارہ انتخابات کا چیلنج دے کر کہتے ہیں کہ انھیں ایک بار پھر عبرت ناک شکست ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں