اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے رابطہ، مجوزہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انھیں مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ نے نواز شریف سے فون پر رابطہ کر کے اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ اے پی سی کے معاملے پر مشاورت کی۔

[bs-quote quote=”ہم چاہتے ہیں کہ آپ وفد کی بجائے اے پی سی میں خود شرکت کریں: مولانا کی نواز شریف سے درخواست” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو مجوزہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، انھوں نے کہا کہ سنا ہے ن لیگ اے پی سی میں وفد بھیجنے کا سوچ رہی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے نواز شریف سے درخواست کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ وفد کی بجائے اے پی سی میں خود شرکت کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری سے بھی مشاورت کی ہے، وہ بھی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے آصف زرداری سرگرم، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات


جے یو آئی کے سربراہ نے فون پر کہا ’اے پی سی کے لیے آپ کوئی تاریخ بتا دیں، میری تجویز ہے کہ اے پی سی 31 اکتوبر کو بلائی جائے۔‘

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے جلد دوبارہ رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ نواز شریف پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

خیال رہے تین روز قبل حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری بھی سرگرم ہو گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں حکومت کے خلاف قرارداد لانے سے متعلق امور پر بات چیت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں