ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا باجوڑ شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

باجوڑ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن باجوڑ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر کے پی امیرجے یوآئی فاٹا مولانا جمال الدین ودیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی، مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

مولانا فضل الرحمان کا پارٹی کی جانب سے شہدا کے لواحقین کیلئے5،5لاکھ امداد کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کیلئے 3،3 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔

گورنرخیبر پختونخوا کی جانب سے شہداکے لواحقین کیلئے20،20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے7،7 لاکھ امداد کا اعلان کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ باجوڑ واقعے نے ہماری مسکراہٹوں کوچھین لیا جبکہ دلوں کوغمگین کردیا، انہوں نے کہا کہ قاتلوں سے کہتاہوں کہ ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ غلط فہمی میں ہیں کہ جہاد کررہے ہیں یہ مفسدین ہیں،جے یوآئی بدامنی کی آگ کوبجھانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، مخالفین آگ کوبھڑکا رہے ہیں، یہ یہودیوں اورمنافقین کے ترجمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تحفظ کی راہیں خودتلاش کرناہوں گی، تحمل اوربرداشت کونہیں چھوڑیں گے لیکن حکمت عملی بنانا ہوگی، سارے پشتون قائدین مل بیٹھ کراس مسئلے کاحل تلاش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل پارٹیزکانفرنس کی تجویزبھی زیرغورہے، مرکزی شوریٰ اجلاس میں اے پی سی کیلئے حکمت عملی بنائیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں