جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی چند دنوں کے لیے مؤخر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کُل جماعتی کانفرنس چند دنوں کے لیے مؤخر کر دی، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے اے پی سی میں شرکت کے لیے رابطے کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کوششیں وقتی طور پر ترک کرتے ہوئے اے پی سی چند دنوں کے لیے مؤخر کر دی ہے۔

[bs-quote quote=”اے پی سی سے قبل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا: مولانا فضل الرحمان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اے پی سی سے متعلق تجاویز دیں جن پر غور کیا گیا، راجہ ظفر الحق نے آگاہ کیا کہ ن لیگ کا اعلیٰ سطح وفد شریک ہوگا، اب اتفاق ہوا ہے کہ اے پی سی سے قبل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمانی قائدین اے پی سی سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں گے جن میں شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا اجلاس بھی اس سلسلے میں منعقد ہوگا جس کے فیصلے سے لیگی قیادت کو آگاہ کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نواز شریف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان اپنی اے پی سی کے انعقاد کے سلسلے میں اکیلے ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں