پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان سےمطالبہ ہےاپنےالفاظ واپس لیں فضل الرحمان سےایسی توقع نہیں تھی انہوں نےگالی دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلناچاہیے ہمارےآپس کےاختلافات سےحکومت کوفائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ محمدزبیر، احسن اقبال، شاہدخاقان عباسی کا رویہ دیکھ لیں، ان کارویہ ایساہےکہ پی ڈی ایم سےآپ نکلتےکیوں نہیں ہیں اپنی بےعزتی سمجھتاہوں کہ محمدزبیرکہہ رہےآپ پی ڈی ایم نہیں ہیں اگر احترام کا رشتہ نہ ہوتاتومیں بھی بتاتاکس کاباپ کون ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سےمطالبہ ہےاپنےالفاظ واپس لیں، فضل الرحمان سےایسی توقع نہیں تھی انہوں نےگالی دی ہے ہمیں پی ڈی ایم سےنکالنےکیلئےن لیگ نےمنصوبہ بنایا اعتراف کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمدزبیر بتادیں کون سی ڈیل تھی جس پربات نہیں بن سکی اورتوپیں نکل آئیں؟جس پر محمد زبیر نے جواب دیا کہ ایسی کوئی ڈیل نہیں تھی۔