جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ملین مارچ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں 13 اپریل کو ملین مارچ کا اعلان کردیا۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں ہماری حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح ہے، بجائے اپنے صدر کی ماننے کے پتا نہیں کس کی مان رہے ہیں، مسلم امہ کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست کو پورے عالم اسلام کی جنگ لڑنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین قومی کانفرنس کا اعلامیہ پورے عالم اسلام کے لیے ہے، مسلم لیگ سے کہوں گا آپ ہی تو ہیں جو قائد اعظم کے موقف کو جھٹلا رہے ہیں، آج پاکستان میں جب مشکل وقت آتا ہے اس کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے کہا جاتا ہے یہود، اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں کریں گے تو میعشت کیسے چلے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں وہ باتیں کررہا ہوں جو یہ طبقہ براہ راست مجھ سے کہہ چکا ہے، ٹی وی پر یہ لوگ آکر فلسفے جھاڑتے تھے پھر ہمیں سیمینار، ملین مارچ بھی کرنا پڑا، ہم نے ان کا ایسا منہ بند کیا کہ انشا اللہ دوبارہ نہیں کھول سکتے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آج بھی وہ قاتل ہے اور اپنی قتل و غارت گری کو تسلسل دے رہا ہے، ایک صدی قبل اسرائیل کا کوئی نام و نشان نہیں تھا، یہودیوں کو صرف خیبر سے نہیں نکالا بلکہ اعلان کیا انہیں عرب سے باہر نکالو۔

انہوں نے کہا کہ 1917 میں اسرائیلی ریاست کی تجویز کے وقت صرف 2 فیصد فلسطین پر یہودی آباد تھا، 1947 کے اعدادوشمار دیکھیں فلسطینی سرزمین پر یہودی کی آبادکاری 6 فیصد پر ہے، اللہ نے ان کے چہروں سے نقاب اٹھایا ہے، انہوں نے جب بھی آگ بھڑکائی اللہ نے بجھائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں