اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سیاست سے مداخلت ختم ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاست سے مداخلت ختم ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک پر اقلیت حکومت کررہی ہے، پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے۔

عزم استحکام کے نام پر پتا نہیں کیا چیز شروع کردی گئی ہے اس سے استحکام نہیں عدم استحکام آئے گا، ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مار کھا رہے ہیں۔ یہ عزم استحکام نہیں یہ چین کو جواب دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن کے لیے  لوگوں کو علاقے خالی کرنے کا کہا، عوام نے اپنے علاقوں میں ہجرت کی قبائلی خواتین کو صحراہوں میں بھیجا گیا، قبائلی علاقوں میں متعدد جگہوں کو  لوگوں سے خالی کروالیا اور انہیں بھیک مانگنے پر مجبور کردیا گیا، ان کی چادریں تار تار کردیں اور روایات کو نقصان پہنچایا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ متاثرین کو مکان بنانے کے لئے چار لاکھ دیئے جارہے ہیں۔ چار لاکھ سے گھر تو کیا غسل خانہ بھی نہیں بن سکتا۔آپ مذاق کررہے ہیں۔ ان کو چار لاکھ بھی نہیں دیئے گئے بلکہ ٹوکن دیئے گئے ہیں۔ ریاست نے ہمیں کہاں کھڑا کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج حکومت لوگوں کو بے روزگار کرنے جارہی ہے۔ اس محکمے کو ختم کیا جا رہا ہے جو پاکستان سے بھی پرانا ہے۔ تنخواہ اور کاروبار پر ٹیکسز عائد کر دئیے گئے ہیں۔ ہم قوم سے ٹیکس دینے کا مطالبہ تو کرتے ہیں حقوق نہیں دے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں