پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پرکوئی اعتراض نہیں: مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پرکوئی اعتراض نہیں.

مولانا فضل الرحمان کے مطابق سی پیک کا بنیادی فلسفہ ون بیلٹ ون روڈ ہے، سعودی عرب اگر شامل ہوتا ہے، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں.

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کےاختیارات واپس لینےکی اجازت کوئی صوبہ نہیں دے گا، اس کی مخالفت کی جائے گی.

انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم اور 58 ٹوبی کے لئے ماحول موجود نہیں، جلد بازی نہ کی جائے. کالاباغ ڈیم کی وجہ سے قومی سطح پرمسائل پیدا ہوں گے.

مزید پڑھیں: نئی حکومت کی وجہ سے چین سے تعلقات متاثر ہوئے: مولانا فضل الرحمان

یاد رہے کہ 2018 کے الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے دیگر مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنایا تھا اور کتاب کے نشان پر الیکشن لڑتا تھا.

البتہ متحدہ مجلس عمل متوقع نتائج حاصل نہیں‌ کرسکی، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور حلف نہ اٹھانے کا عندیہ دیا گیا.

بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ارکان نے پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے حلف اٹھا لیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں