اسلام آباد : جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم لو شہبازشریف کو سیاسی تعاون سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آوور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں سیاسی تعاون مانگا تھا لیکن ہماری طرف سے انکار کر دیا گیا۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انہیں باور کرایا گیا ہمارے ساتھ جوہو رہا ہے آپ ہماری جگہ ہوتے تو کیا کرتے، الیکشن میں نشستیں چھینی گئیں،مقصد ہمیں آؤٹ کرنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ میں اصلاحات کیلئےسنجیدہ ہےتواس کیلئےاوربھی اقدامات ہیں، سپریم کورٹ کےعلاوہ ہائیکورٹ اورنچلی عدالتوں میں بھی ججزکی کمی ہے۔
جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ اختر مینگل کے بعد ہمارےحلقوں میں بھی سوچ شروع ہوگئی ہےکہ پارلیمانی سیاست ہی چھوڑدیں، ہم نے پارلیمانی سیاست چھوڑی توپھرآپ کےپاس ممکن ہےزیادہ وقت نہ رہے۔
انھوں نے بتایا کہ نورعالم خان کابل ان کی ذات کی حدتک پرائیویٹ ممبربل ہی رہےگا، نورعالم خان کوکہاتھاکہ اپنےبل پرنظرثانی کریں، ان کے بل پرتنقیدنہیں کرتالیکن انہیں کہاہےکہ بل پرنظرثانی کریں۔