وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی اذیت کا شکار ہیں یہ کسی حکیم سے ذہنی دباؤ کی دوا لیں۔
پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز ہزاروں لوگوں کو لاکھوں سمجھ بیٹھی ہیں، انہیں لگتاتھاکہ عوام مولاناکوخلیفہ سمجھ بیٹھےہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نےکرپشن کوآرٹ کی شکل دی ہے یہ بات تو ماننا پڑے گی شریف فیملی میں اعتماد کی کمی نہیں، مفروری 2001 میں نوازشریف کا مشرف کے ساتھ این آر او ہوا، نوازشریف اور ان کی فیملی این آر او لے کر خوشی خوشی چلی گئی۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نیب نے 200لوگوں کے نام براڈشیٹ اور آئی اے آرکو دیئے، نیب کو شہبازشریف نے 70 لاکھ ڈالرسےزائدروپے دیئے، افتخارچوہدری کےحکم پرشہبازشریف کوپیسےواپس کئےگئے جب کہ 2016 میں براڈشیٹ کا یہ فیصلہ ہمارےخلاف آیا، اس وقت پاناما عروج پر تھا مگرپاکستان میں کوئی خبر نہ تھی۔