اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

مولانافضل الرحمان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی ‏اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ‏ہیں، انفیکشن کے باعث ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو آئی سی یو میں رکھا ہے اور ان کے ‏مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانافضل الرحمان کے معائنے پر مامور ہے جس کی ‏نگرانی میں علاج کیا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی پہنچے تھے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں اسپتال ‏میں داخل کروایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں