جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

’’مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی مل کر معاملات حل کریں گے، فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے، یہ درست ہے جلد بازی میں قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اتفاق ہوا ہے ہم ساتھ بیٹھے ہیں ڈرافٹ جے یو آئی بھی دے گی اور پیپلز پارٹی بھی دیگی، قانون سازی یا آئینی ترمیم کیلئے سب کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

- Advertisement -

نوید قمر نے کہا کہ کل کمیٹی میں اتفاق تھا جن شقوں پر اختلاف ہے ان پراتفاق رائے پیدا کیا جائے، آج کی ملاقات میں مثبت باتیں ہوئیں، مل کر بیٹھیں گے تو قومی اتفاق رائے پیدا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ آئینی عدالت کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی جائے، مولانا فضل الرحمان نے بھی آئینی عدالت کی تشکیل سے متعلق اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے سیاست کے علاوہ بھی ایک ذاتی تعلق ہے، کل سے آئینی ترمیم پربات ہورہی ہے ہمیں بھی صورتحال کا اندازہ ہے۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان کے پاس آج ایک تجویز لےکر آئے تھے، بل سے وہ تمام شقیں ہٹادی گئی ہیں جس پر لوگوں کو اعتراض تھا۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا پورا حق ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے، یہ سب کی خواہش ہے، آئین کے مطابق چلیں گے، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ قانون سازی کرنا ہمارا حق ہے کوئی نہیں روک سکتا، مولانا فضل الرحمان کو قائل کیا ہےکہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں