اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کا احوال

اشتہار

حیرت انگیز

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں بروقت انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشنز سمیت سیاسی فیصلے پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ہوں تو قابل قبول ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مولانا سے دبئی میں ن لیگ اور پی پی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کو بتایا گیا ہے کہ دبئی ملاقاتیں بعض معاملات پر اعتماد سازی کے لیے تھیں، اعتماد سازی کے بعد فیصلوں کے لیے پی ڈی ایم و دیگر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا تھا.

فضل الرحمان کے ذرائع نے بتایا کہ مولانا کا کہنا ہے کہ ہم آئین کے مطابق معاملات چاہتے ہیں مگر پی ڈی ایم کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں