اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں اےپی سی کےبعد کی صورتحال اور تحریک کے ایکشن پلان پربھی مشاورت کی گئی جب کہ اپوزیشن کےاتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کیلئےکمیٹی کےقیام پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔ pic.twitter.com/OxkpZxTv5p
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) September 26, 2020
دوسری جانب نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ احتساب کےنام پر3بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا، یہ ہےحقیقت اس احتساب کی۔
نوازشریف نے کہا کہ سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا، اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔