جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مولاناہدایت الرحمان کا دھرنے اور کوسٹل ہائی وے بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: حق دوتحریک کےسربراہ مولاناہدایت الرحمان نےکوسٹل ہائی وےکی بندش کا اعلان کر دیا۔

ایئرپورٹ روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ گزشتہ ماہ حکومت ‏سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کیا تھا وزیراعلیٰ نے مطالبات پر عمل درآمد کا یقین دلایاتھا لیکن ‏ایک ماہ گزرنے پر ہمارےمطالبات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

ہدایت الرحمان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 20 جنوری کو اورماڑہ کوسٹل ‏ہائی وے پر دھرنا دیاجائےگا اور 3 فروری کو مکران کوسٹل ہائی وے بلاک کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ 10فروری کو سربندن کراس پر مکران کوسٹل ہائی وے بند ہو گی جب کہ 27 ‏فروری اوتھل زیرو پوائنٹ پر دھرنا ہو گا اور یکم مارچ کو غیرمعینہ مدت کیلئےدوبارہ گوادر میں ‏دھرنا دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر دھرنا ایک ماہ سے زائد عرصے جاری رہا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا اور حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے مابین ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں