جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

معروف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی خالق حقیقی سے جاملے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف محقق و مصنف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی مختصر علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ بنوری ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں عزیز اقارب کے علاوہ شعبہ درس و تدریس سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی، ان کی تدفین کلیانہ قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔

مولانا خالد خلیل نعمانی نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی دینی خدمات انجام دیں۔ان کی عمر تیراسی برس تھی

- Advertisement -

آپ کراچی میں حکیم محمد سعید مرحوم کے ساتھ ادارہ ہمدرد میں تصنیفی و تحریری فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے آپ کو افریقی ملک یوگینڈا میں تبلیغ و دینی تعلیم و تدریس کیلئے بھی بھیجا گیا تھا۔ آپ نے کینیا میں اسلامک سینٹر کی بنیاد رکھی۔

اسلامک انسٹی ٹیوٹ میں بطور وائس پرنسپل کے عہدہ پر 1979ء تک خدمات انجام دیں۔ انہوں نے سال 1985 میں کینیا کے ساحلی شہر ممباسا میں دینی و فلاحی ادارہ میں خدمات انجام دیتے ہوئے تقوی اسلامک سینٹر کا آغاز کیا۔

کینیا میں قیام کے دوران آپ نے شہر کے اطراف 30 سے زائد مساجد تعمیر کروائیں، مولانا خالد خلیل نعمانی مرحوم کو عربی، انگریزی اور سواحلی زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا۔

مرحوم نے کراچی میں جامعہ رحمانیہ بفرزون میں دو سال درس و تدریس کی، معروف دینی درس گاہ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری سے بھی منسلک رہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں