تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مولانا طارق جمیل کے لئے دعائے صحت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے معروف عالم دین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کروناسےجلدصحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولاناطارق جمیل کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئےدعاگو ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جلدصحت یابی کی دعا کی ہے، اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے مولاناطارق جمیل کی صحت یابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کرونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا ہے، اطبّاء کے مشورے سے اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔Why Maulana Tariq Jameel grabbed headlines yesterday?

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 36 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 832 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 362 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 47 ہزار 236 ہوگئی، اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار 719 ہوگئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 830 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک میں کرونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 64 ہزار 220 تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -