حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے سعید آفریدی نے عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس میں طارق جمیل نے یہ خصوصی دعا دی۔
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومتی کیمپ اور اپوزیشن کیمپ کی سیاسی سرگرمیاں تو جاری ہیں اب پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلیے خصوصی اقدامات شروع کردیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علمائے کرام سے ملاقات کرکے ان سے وزیراعظم کی کامیابی کیلیے خصوصی دعائیں کرارہے ہیں۔
آج مولانا طارق جمیل صاحب سے کراچی میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
مولانا طارق جمیل صاحب نے وزیراعظم @ImranKhanPTI کی کامیابی کے لیے ڈھیروں دعاٸیں کی۔
دراصل طارق جمیل صاحب جیسے عالم دین ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔ pic.twitter.com/VhGFTI4YIb— Saeed Afridi (@MPASaeedAfridi) March 13, 2022
گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے سعید آفرید نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی، جس کا احوال ایم پی اے سعید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے۔
سعید آفریدی نے ملاقات کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج مولانا طارق جمیل سے ملاقات کراچی میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے۔
ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلیے ڈھیروں دعائیں کی ہیں۔ دراصل طارق جمیل جیسے عالم دین ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات
وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کورونا کےخلاف آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائےکرام کا تعاون درکار ہے، جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے عالم دین مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی۔