اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، 3 مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی موریطانیہ کشتی حادثہ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے مراکش میں پیش آنے والے کشتی حادثے پر 3 مقدمات درج کرلیے، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسگلنگ میں ملوث ایجنٹوں نے سینیگال کا راستہ اختیار کیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیر ملکی اور پاکستانی ایجنٹوں میں رقم کا تنازعہ موریطانیہ میں شروع ہوا تھا، پاکستانیوں نے غیر ملکی ایجنٹوں کی کشتی میں سفر کرنے سے انکار کیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ کے لواحقین نے نقصانات کے باوجود ایجنٹوں کےکوائف نہیں دیئے، اس کے علاوہ گجرات کے گاؤں دریہ کھٹانہ کے 2 ایجنٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے۔

کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں